فرانس کی عرب ممالک سے بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل

نوائے وقت  |  Oct 26, 2020

فرانس نے عرب ممالک سے اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی۔یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیان اور حضرت محمد ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کو نہ روکنے کے بیان کے بعد کئی ممالک میں فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہے۔اس وقت کویت، اردن اور قطر سمیت کئی ممالک کے اسٹورز سے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا ہے۔اس بائیکاٹ مہم میں خلیجی ریاستوں کی تنظیم جی سی سی کے تقریبا تمام رکن ممالک شامل ہیں جب کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کی جا رہی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔فرنچ وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "بائیکاٹ کے یہ مطالبات بے بنیاد ہیں اور ہمارے ملک کے خلاف ایک بنیاد پرست اقلیت کے حملوں کو فوری رکنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More