کراچی اور لاہور کی فضا آلودہ ترین قرار، آلودگی سے بچنے کے لئے شہری کیا کریں؟

ہماری ویب  |  Dec 02, 2020

کراچی اور لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے، یو ایس ائیر کوالٹی انڈیکس نے رپورٹ جاری کر دی۔

یو ایس ائیر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے کراچی اور لاہور کے فضائی معیار کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور اور کراچی کی فضا بے حد آلودہ اور مضرِ صحت ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر جبکہ کراچی چوتھے نمبر پر ہے، یو ایس ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں آلودہ زرات کی مقدار 227 پرٹیکیولیٹ میٹر ہے، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ بھی متاثر ہو رہی ہے۔

یو ایس ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بلغاریہ کا دارلحکومت صوفیہ پہلے جبکہ بھارت کا دِلّی شہر فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت جبکہ 201 سے 300 درجے تک انتہائی مضرِ صحت اور خطرناک قرار دی جاتی ہے، ایسی صورتحال میں شہریوں کو سانس لینے میں مشکل پیش آنے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم کراچی اور لاہور کے شہریوں کو چاہیئے کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More