تمام سوشل میڈیا صارفین ہوجائیں ہوشیار، ایف آئی اے نے بڑی وارننگ جاری کردی

ہماری ویب  |  Dec 03, 2020

اسلام آباد: وفاق کے ماتحت چلنے والے تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے تمام سوشل میڈیا یوسرز کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ کسی بھی جعلی لنک کے ذریعے ہیکرز صارفین کے اکاؤنٹ تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ سائبر کرائم ونگ کی جاری کردہ مشورے میں کہا ہے کہ پراسرار یا بہت ہی دلچسپ لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں، ملزمان ہیکرز فیس بک پر ڈرا کر بھی لنک پرکھلوا سکتے ہیں، لہٰذا ہرصورت چوکنا رہیں اور مشکوک لنکس کو نہ کھولیں۔

ایڈوائزری کے مطابق جی میل سے ملتے جلتے ای میل ایڈریس پلیٹ فارم سے بھی میل آسکتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ای میل ایڈریس سے جعلی میل آسکتے جسے اُوپن کرنے کی کوشش نہ کریں، کسی اور نے آپ کے اکاؤنٹ سے لاگ ان کی کوشش کی یہ پیغام بھی ہیکر کا ہوسکتا ہے۔

ایڈوائزری میں صافین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سائبرکرائم کا نشانہ بن جانے پر9911 پر فوری اطلاع دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More