ہمیں پیٹرول کی ضرورت نہیں کیونکہ گدھا ہے نا ۔۔ چنگچی میں گدھا باندھ کر کمانے والا شخص

ہماری ویب  |  Mar 31, 2021

سفر کو آسان بنانا تو کوئی پاکستانیوں سے سیکھے، جہاں عوامی بسیں، گاڑیاں، ریل گاڑی ہر چیز اپنے وقت پر سب سے زیادہ دیر سے اور بغیر کسی سہولت کے چلتی ہیں، وہیں ہم لوگ سفر کرنے کا مزہ بھی دوبالا کرلیتے ہیں اور نئے نئے طریقے بھی ایجاد کرکے سب کو حیران کر دیتے ہیں کہ اب بھی ہم پُرانے زمانے میں جی رہے ہیں۔

جیسے کہ آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے پیٹرول بہت زیادہ مہنگا ہے، ہر شخص پیٹرول کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا مگر سواری بھی کرنی ہے، لوگوں کے لئے منفرد سہولت بھی فراہم کرنی ہے تو بس چنگچی جسے عوام دوست سہولت سمجھا جاتا ہے اس کو بھی مزید سستا کرتے ہوئے پیٹرول اور انجن نکال ڈالا باہر اور لگا دیا چنگچی کے آگے ایک تیز رفتار گدھا لگا دیا ۔ ہے نا مزیدار چٹکلوں سے بھری سواری۔ تو سفر کرنا نہ بھولیں اور گدھے کی سواری کے مزے بھی اٹھائیں۔

سفر کا سفر آرام کا آرام، مگر بیٹھتے وقت یہ دُعا بھی ضرور کریں کہ گدھا آپ کے وزن کو برداشت کرلے اور بنا کسی شرارت کے آپ کو با حفاظت اپنی منزل پر پہنچا دے۔

چونکہ چنگچی کو چلانے کے لئے پیٹرول ہی نہیں موٹر سائیکل بھی چاہیئے اور اس میں بھی کبھی پنکچر کا خرچہ ہوتا ہے تو کبھی ٹیوب بدلوانی پڑتی ہے، اس لئے ان تمام اضافی خرچوں سے بچنے کے لئے اس چنگچی ڈرائیور نے موٹر سائیکل بھی بیچ دی اور اس کی جگہ گدھا لگا دیا، یہ ڈرائیور کہتا ہے کہ:

'' چنگچی میں روزانہ 500 روپے کا پیٹرول ڈلواتا تھا، پورے دن کی محنت سے زیادہ اس پر خرچہ کرتا تھا پھر ایک دن خیال آیا کہ 100 روپے کا چارہ کھانے والا گدھا ہی کیوں نہ رکھ لوں، یہ کم از کم سکون سے چلتا تو ہے۔'' وہیں اس انوکھی چنگچی میں سوار مسافر بھی یہی کہتے ہیں کہ: '' اگر حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں پر قابو نہ رکھا تو ہر کوئی گدھوں کو گاڑیوں کی جگہ استعمال کرنا شروع کر دے گا۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More