یہ کبھی سالگرہ نہیں مناتے کیونکہ ۔۔ جانیں مشہور اداکار بلال عباس کے بھائی بہن اور ان کے گھر والوں سے متعلق 6 دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Apr 03, 2021

بلال عباس خان ایک معروف پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں۔ انہوں نے چند سالوں میں ہی خود کو ایک بہترین اداکار کے طور پر تفریحی صنعت میں پیش کیا۔ بلال عباس نے کامیابی کے مقام تک پہنچنے کے لیے بھرپور محنت اور جدو جہد کی جس کی وجہ سے آج ان کے نام اور کام سے ہر کوئی واقف ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں اداکار بلال عباس نے متعدد سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بلال عباس کی خاصیت یہ ہے کہ وہ ڈراموں میں مثبت اور منفی کرداروں کو بخوبی نبھاتے ہیں۔ ممکن ہے کہ آنے والے سالوں میں ان کا شمار پاکستان کے بڑے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے۔

آج ہم اداکار و ماڈل بلال عباس سے متعلق چند دلچسپ باتیں جانیں گے جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہیں سنیں ہوں گی۔

1- بلال عباس نے اداکاری باقاعدہ طور پر نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ سے سیکھی۔ انہوں نے شروعات سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھا لیکن انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اس مقام تک کبھی پہنچ پائیں گے۔

2- وہ ان چند مشہور شخصیات میں سے ایک ہے جو شاید ہی کبھی اپنی سالگرہ کی تقریبات میں جشن منانے کی تصاویر شئیر کرتے ہوں۔ البتہ صرف ایک بار انہوں نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ سالگرہ کی تصاوہر شئیر کی۔

3- اداکار بلال عباس جوائنٹ فیملی میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

4- اداکار بلال کے والد ہمیشہ اداکار بننا چاہتے تھے لیکن ان کا اداکار بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکا، علازہ ازیں بعد میں انہوں نے چاہا کہ اب ان کے خوابوں کی تعبیر کے لئے اداکاری کے میدان میں ان کا بیٹا نام کمائے۔

5- بلال عباس کے دو بھائی ہیں جن میں سے ایک بھائی ان سے عمر میں بڑے ہیں جبکہ دوسرے بلال عباس سے چھوٹے ہیں۔ ان کے دونوں بھائیوں کے نام عمیر عباس اور شہباز عباس ہیں۔ان کے چھوٹے بھائی کو گلوکاری کا بہت شوق ہے لیکن کبھی انہوں نے گلوکاری کو بطور پیشہ کے طور پر لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

6- معروف اداکار بلال کی ایک بہن بھی ہیں جو ان سے بڑی ہے۔ اس کا نام ثناء توصیف ہے جن کا فیشن زیورات کا اپنا کاروبار ہے۔ ثناء توصیف شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک 10 سالہ بیٹا بھی ہے۔ اس کے بیٹے کا نام کبیر توصیف علی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More