پینشنز سے متعلق ہائی کورٹ کا بڑا اعلان

ہماری ویب  |  Apr 06, 2021

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس آفتاب گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے وزیر زراعت اور سیکریٹری کی تنخواہیں جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دئیے کہ اگر آئندہ سماعت پر سکھر مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہیں کی گئیں تو سندھ کابینہ کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیا جائیگا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا، وزیر زراعت اور سیکریٹری کی تنخواہیں بند رہیں گی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی زراعت کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اٹھارہ مارچ کو اسی بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر رابطہ نہ کرنے پر دو ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کردیا تھا، عدالت کی جانب سے معطل کئے جانے والوں میں فریال تالپور اور گیان چند اسرانی شامل تھے، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے دونوں ارکان کی معطلی کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More