شاہی خاندان کے کھانے سے متعلق 5 عجیب و غریب اصول کون سے ہیں؟

ہماری ویب  |  Apr 09, 2021

شاہی خاندان اصولوں اور اپنے قواعد و ضوابط کا کافی پکا ہے، جو کام مزاج کے خلاف ہو اس پر سزا بھی دی جاتی ہے۔ جس طرح روزمرہ کے معاملات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جاتی ویسے ہی کھانے پینے کے اصول بھی کافی پکے ہیں۔

آج ہماری ویب آپ کے لیے شاہی خاندان کے کھانے پینے کے حوالے سے کچھ دلچسپ باتیں لائی ہے جو اس سے قبل یقیناً آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

1) ملکہ برگر بغیر بن کے کھاتی ہیں

جب بھی ملکہ برگر کھاتی ہیں تو وہ چھری اور کانٹے کا استعمال کرتی ہیں اس لیے بن ان کے برگر میں نہیں ہوتا۔ شاہی خاندان کے شیف کے مطابق وہ واحد چیز جس میں انگلیوں کا استعمال ہوتا ہے وہ چائے ہوتی ہے۔

2) ملکہ سے پہلے کوئی کھانا نہیں کھائے گا

جو بھی ملکہ کے ساتھ کھانے کی میز پر بیٹھا ہو گا وہ ملکہ الزبتھ سے پہلے کھانا شروع نہیں کر سکتا۔ اور اسی طرح جب ملکہ کھانا چھوڑ دیتی ہیں تو سب کو کھانا چھوڑنا پڑتا ہے، چاہے وہ ختم ہو یا نہیں۔

3) جہاں بھی ہوں گی چاکلیٹ بسکٹ کیک ضرور ساتھ ہو گا

چاکلیٹ بسکٹ کیک ملکہ الزبتھ کا پسندیدہ ہے، ان کو یہ روز کھانے کی عادت ہے۔ لہٰذا یہ جہاں بھی جاتی ہیں چاکلیٹ بسکٹ کیک ضرور ساتھ ہوتا ہے۔

4) بچا ہوا کھانا دوبارہ استعمال ہو سکتا ہے

شاہی محل میں کھانا ضائع کرنے کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ بچا ہوا کھانا دوبارہ نئے سِرے سے استعمال ہو سکتا ہے۔ ملکہ نے اپنے تمام اسٹاف کو یہ سختی سے تاکید کی ہوئی ہے۔

5) کسی بھی کھانے میں لہسن نہیں ڈالا جائے گا

ملکہ الزبتھ کو لہسن کی بو بالکل نہیں پسند لہٰذا انہوں نے اپنے شیف کو اس کا استعمال سختی سے منع کر رکھا ہے،

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More