شادی ضرور کریں لیکن کسی کے باپ سے نہیں ۔۔ کیا دوسری بیوی ہونا کوئی گُناہ ہے؟ دوسری شادی سے متعلق لوگوں کے افسردہ کردینے والے جذبات

ہماری ویب  |  Oct 20, 2021

شادی ہر مذہب میں مرضی سے کرنا جائز ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں، صرف پہلی ہی نہیں بلکہ دوسری شادی کرنے کی اجازت بھی ہر قومیت و مذہب سے بالاتر ہے کیونکہ یہ انسان کی اپنی مرضی پر منحصر کرتا ہے کہ وہ پہلی اور دوسری دونوں بیویوں کے حقوق کس طرح ادا کرتا ہے۔

مرد اگر دوسری شادی کرلے تو کوئی مرد اس پر تنقید نہیں کرتا کہ ارے یہ کیا کردیا؟ مگر جب کوئی عورت دوسری شادی کرلے تو اس کو اس قدر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے حق کو فرض کو جرم سمجھ بیٹھتی ہے۔

کچھ ایسے ہی ملے جلے واقعات اور تاثرات ہمارے معاشرے میں موجود ہیں جہاں وہ عورت جو کسی کی دوسری بیوی ہے وہ لوگوں کے طعنے سن سن کر خود کو مُجرم سمجھ رہی ہے۔ وہیں معروف مارننگ شو ہوسٹ فرح سعدیہ نے ایک ایسا ٹوئٹ کیا جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑی اور ان خؤاتین کی بھی دل آزاری ہوئی جنہوں نے دوسری شادیاں کیں۔

انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ: ''شادی ضرور کریں لیکن کسی کے باپ سے نہیں، آپ کو شوہر اور مل جائے گا، بچوں کو باپ نہیں ملے گا۔ اُس عورت پر ظلم نہ کریں جس نے اپنی جوانی اُس شخص کے بچے پیدا کرنے اور پالنے میں گزاری جب وہ کچھ نہیں تھا، گھر برباد مت کریں اگر آپ یہ ظلم کرتی ہیں تو اپنے لیے خیر کی اُمید نہ رکھیں۔''

شوہر تو اور مل جائے گا، بچوں کو باپ نہیں ،کسی عورت پر ظُلم نہ کریں؟ آخر ان کی بات سے تو یہ ثابت ہو رہا ہے کہ ہر دوسری بیوی بُری ہوتی ہے؟ ہر دوسری بیوی شوہروں کو اس کے بچوں سے دور کرتی ہے؟ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک عورت نے کہا کہ:

'' مجھے دوسری بیوی بننے میں بذاتِ خود کوئی کراہت محسوس نہیں ہوتی لیکن جو لفظ معاشرے میں دوسری بیویوں کو دیا جاتا ہے وہ کسی گالی سے کم نہیں، لوگ دوسری بیوی کم، سوکن کم بلکہ اب دوسری عورت کہہ کر پکارتے ہیں جو کسی گالی سے بڑھ کر لگتا ہے۔ ''

ثمینہ اپنے جذبات بتاتے ہوئے مذید کہتی ہیں کہ: '' لوگ مجھے کہتے ہیں تمہیں شرم نہیں آئی ایک ایسے شخص سے شادی رکتے ہوئے جو پہلے سے شادی شدہ ہے جس کے بچے ہیں بیوی ہے، کیسے تم نے ڈھٹائی سے شادی رچالی، لیکن کوئی مجھ سے کیوں نہیں پوچھتا کہ میں نے کویں دوسری شادی کی؟ میرے شوہر کی پہلی بیوی کی رضامندی سے یہ شادی ہوئی ہے، میں نے بچوں کو باپ سے نہیں چھینا، میں نے خود ان کو علیحدہ نہیں کیا، میں ان کی طرح انصاف سے کام لے رہی ہوں، ہاں شاید کے وقت معلوم تھا مجھے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں، شادی کے بعد میں کبھی اپنے شوہر کی پہلی بیوی کو طعنے نہیں کستی، وہ میراخیال کرتی ہیں اور میں ان کا، ہم دونوں مل بانٹ کر رہتی ہیں جس پر گھر توڑنے کا سارا الزام مجھ ہی پر آتا ہے ایسا کیوں؟ میں نے گناہ نہیں کیا، میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور نہ میں خود اپنا رشتہ لے کر احمد کی دہلیز پر کھڑی ہوئی، لوگ کیوں وہ نہیں سمجھتے جو اصلیت ہے؟''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More