گاجر کا حلوہ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے اس کے 4 انمول فائدے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

ہماری ویب  |  Nov 25, 2021

سردیوں کی سوغات گاجر کا حلوہ ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے۔ موسم سرما شروع ہی ہوتا ہے اور گھروں میں گاجر کا حلوہ بنانے کی فرمائش پہلے سے ہی شروع ہوجاتی ہیں۔

گاجر خود ایک مزیدار سبزی ہے تو اس کا حلوہ تو بہت لذیز ہوتا ہے مگر کیا آپ اس کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟

گاجر کا حلوہ میٹھا ہونے کی وجہ سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس کا نقصان ہوسکتا ہے لیکن سردیوں میں اس کا استعمال انسانی صحت کے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

1- جلد کے لئے بہت مفید

گاجر بیٹا کیروٹین سے لیس ایک بہترین اور طاقتور سبزی ہے جو کہ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے اور یو وی ریز سردیوں میں زیادہ متحرک ہوتی ہیں، تو گاجر کا حلوہ اس مسئلے سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے۔

2- وٹامن سے بھرپور

گاجر اس حلوے کا بنیادی جزو ہے اور یہ وٹامن اے، وٹامن سی ، وٹامن کے اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ وٹامن اے سے نظر تیز ہوتی ہے۔ یہی ایک ایسا فائدہ ہے کہ ہر شخص سردیوں میں گاجر اور اس کے حلوے کا استعمال زیادہ کرتا ہے۔

3- کیلشیم کا حصول

متعدد افراد گاجر کا حلوہ بناتے وقت اس میں دودھ کو بھی شامل کرلیتے ہیں جس کے باعث یہ سوغات کیلشیئم سے بھرپور ہوجاتی ہے جبکہ اس میں شامل کئے جانے والے خشک میوہ جات کی بدولت پروٹین اور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی جسم کو حاصل ہوتے ہیں۔

4- انفیکشن سے تحفظ

گاجر کے حلوے میں صحت کے لیے فائدہ مند فیٹ بھی جسم کو ملتا ہے جو کہ سردیوں میں ہونے والے جسمانی درد کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، تاہم بہت زیادہ گھی شامل کرنے سے گریز کرنا چاہئے بلکہ دیسی گھی کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔ اسی طرح گاجر میں موجود وٹامن اے جسمانی مدافعتی نظام کو بھی بہتر کرکے مختلف انفیکشنز سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More