عائشہ عمر کس مشہور شخصیت کی رشتہ دار ہیں؟ جانیے ان سے متعلق دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Jun 24, 2022

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اداکارہ عائشہ عمر سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

مشہور کامیڈی ڈرامہ بلبلے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائشہ عمر اپنے دلچسپ انداز کی بدولت میں توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

اداکارہ نے صرف ڈراموں میں ہی نہیں بلکہ مشہور پاکستانی فلم کراچی سے لاہور میں بھی کردار ادا کر چکی ہیں جبکہ اسی فلم میں وہ آئٹم سانگ بھی کرتی دکھائی دی ہیں۔

عائشہ عمر بھی ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں مشکلات کو بڑے قریب سے دیکھا، مگر ان مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ بھی کیا۔

ان پرانی تصاویر سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر کے چہرے پر موجود کشش آج بھی موجود ہے۔

جبکہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکارہ عائشہ عمر مشہور پاکستانی اداکارہ سمیعہ ممتاز ان کی سیکنڈ کزن ہیں، یعنی سمیعہ ممتاز اور عائشہ عمر نہ صرف ایک ہی فیلڈ میں موجود ہیں بلکہ ایک دوسرے کی قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More