شادی کے 13 سال بعد بیٹا پیدا ہوا، مگر 19 سال کی عمر میں دنیا سے گیا ۔۔ فلسطین کی ماں روتی ہوئی بچے کی لاش سے لپٹ گئی

ہماری ویب  |  Aug 10, 2022

فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 3 دن میں جان سے جانے والے بچوں کی تعداد 15 جبکہ بزرگ اور جوانوں کی کل تعداد 47 سے تجاوز کر گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان بچوں کی خون میں لپٹی لاشوں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، سب ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ ظلم کب ختم ہوگا یہ تو علم خُدا ہی جانے۔

فلسطین کی ایک ماں اور جوان سالہ بیٹے کی تصاویر دیکھ کر ہر آنکھ عشکبار ہے کیونکہ یہ اکلوتا بیٹا تھا اور ان کی شادی کے 13 سال بعد خُدا نے انہیں خوشی سے نوازا تھا مگر جب بیٹا 19 سال کا ہوا تو ظالموں کی بمباری کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خُدا کو پیارا ہوگیا۔

ماؤں کی ہر بھری گودیں اجڑ گئیں، کتنے بچوں کے سروں سے والد کا سایہ چھن گیا، لیکن ان مظلموں کے لیے عالمی برادری آواز بلند نہیں کر رہی۔

غزہ میں ہونے والی اس بمباری کے باعث دنیا سے جانے والے بچوں کے نام اور عمریں نجی ٹی وی کے مطابق یہ ہیں:

جمیل نجم الدین نائجم عمر چار سال

اعلیٰ عبداللہ ریاض عمر 5 سال

حازم سلیم عمر 9 سال

احمد ال نیرب عمر 11 سال

جمیل اہاب نائجم عمر 13 سال

محمد یاسر نمر عمر 13 سال

محمد حسونا عمر 14 سال

حمید حیدر نائجم عمر 16 سال

ناظمی فیاض ابو قرش عمر 16 سال

احمد ولید الفارام عمر 16 سال

محمد صلاح نائجم عمر 17 سال

ابو حمادہ عمر 18 سال

مومن النیرب عمر 5 سال

دالیہ یاسر نمر عمر 13 سال

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More