ناران کاغان میں ہوٹلز بہہ گئے ۔۔ سیلابی ریلے کی تباہی کی ویڈیوز وائرل

ہماری ویب  |  Aug 17, 2022

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی نے جس طرح اثر دکھایا ہے، اس سے ہر کوئی کو پریشان اور سہم کر رہ گیا ہے۔ چاہے بلوچستان ہو یا پھر سندھ، خیبر ہو یا پھر پنجاب، تمام علاقے متاثر ہو رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ناران کاغان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑوں کے بیچ میں سے سیلابی ریلا داخل ہو رہا ہے، خوفناک آوازوں کے ساتھ آنے والے اس سیلاب نے بٹل کے علاقے میں موجود پُل کو تباہ کر دیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں کا رابطہ بھی ٹوٹ گیا۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی پانی اپنے آگے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر دیا، تاہم جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد سے ناران کاغان کے کئی علاقوں کی صورتحال خراب ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں جن میں ناران کاغان کے کئی علاقوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ مقامی ہوٹلز اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More