کامیابی صرف والدین کی دعاؤں میں ہے ۔۔ ارشد ندیم نے والدین کے ساتھ تصویر شیئر کردی

ہماری ویب  |  Aug 19, 2022

فخرِ پاکستان گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی پر سب ہی خوش ہیں اور انہیں کامیابی کی دعائیں دے رہے ہیں۔انہوں نے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز 2022ء اور قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کے لئے 2 گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے وطن واپس آ کر اپنی کامیابی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا 2 میڈل جیتنے پر مجھے بہت خوشی ہے، بہت محنت کر کے کامیابی حاصل کی۔ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں، وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی بھی مزید اس میدان میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ارشد نے اپنے والدین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:"دنیا کی سب سے بڑی خوشی وہ ہوتی ہے جب آپ کے والدین کی دعاؤں اور کئی گھریلو و معاشی قربانیوں کے بعد آپ کامیابی کے سفر پر گامزن ہوجائیں اور یہ سب دیکھ کے آپ کے والدین بے انتہا خوش اور پُر اطمینان ہوں۔"

واضح رہے کہ پاکستان کے 103 رکنی دستے نے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی۔ پاکستان اب تک 2 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈل جیت چکا ہے۔ گزشتہ سال ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 5 میڈلز حاصل کیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More