چادر مبارک جو 100 سال سے یہاں ہے ۔۔ حضرت اویس قرنی کا وہ خاندان جو آقائے دو جہاں کی چادر مبارک کی حفاظت کر رہا ہے، دیکھیے

ہماری ویب  |  Oct 16, 2022

آقائے ود جہاں ﷺ کی ایسی کئی مبارک چیزیں ہیں، جو کہ اب عام عوام کے دیدار کے لیے میوزیم اور مساجد میں رکھی گئی ہیں۔

انہی میں سے ایک ہے آقائے دو جہاں ﷺ کی چادر مبارک جو کہ ترک خاندان اس کی حفاظت کر رہا ہے۔ یہ چادر مبارک دراصل کافی بڑی ہے اور کپڑوں کے اوپر اوڑھی جاتی ہے۔

ترکیہ کے شہر استنبول کے ضلع فاتح میں موجود 160 سال پرانی مسجد قائم ہے جس کا نام بھی اس چادر مبارک کی بنا پر رکھا گیا ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ جو کہ ترکیہ کی میڈیا ویب سائٹ ہے، نے اس حوالے سے ایک رپورٹ پبلش کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ 160 سال پرانی اس مسجد میں آقائے دو جہاں ﷺ سے منسوب ایک چادر مبارک رکھی گئی ہے۔

اس چادر مبارک کو حرکہ شریف کہا جاتا ہے، سفید رنگا کا یہ چادر مبارک اس تاریخی مسجد کے ایک حصے میں رکھی گئی ہے، جسے میوزیم کا درجہ دے دیا گیا ہے اور چاہنے والے یہاں آ کر عبادت تو کرتے ہی ہیں ساتھ ہی زیارت بھی کرتے ہیں۔

1851 میں بنائی گئی اس مسجد میں بناوٹ اور خوبصورت ماضی کی یاد تازہ کر دیتی ہے، جبکہ تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ مسجد اپنے اندر تاریخ کو کچھ اس طرح بیان کرتی ہے، کہ در دیوار باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔

اس مسجد کی دیکھ بھال کے لیے قائم کمیٹی کی جنرل سیکریٹری سمیرا گُلدل کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران ہر سال 10 لاکھ سے زائد لوگ زیارت کے لیے یہاں آتے ہیں، جبکہ صرف اتوار کو ہی 20 ہزار سے زائد افراد کی آمد ہوتی ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق اس مسجد اور حرکہ شریف کی حفاظت پر معمور خاندان کوئی عام خاندان نہیں ہے، بلکہ حضرت اویس قرنی کے خاندان سے ہیں، جنہیں یہ چادر مبارک بطور تحفہ ملی تھی۔

حضرت اویس قرنی کی 59 ویں اولاد بارش سمیر بتاتے ہیں کہ جب میں تین سے چار سال کا تھا، تب سے مسجد میں رہ رہا ہوں۔ میں نے یہ چیز محسوس کی ہے کہ میری فیملی اس چادر مبارک کے حوالے سے کتنی حساس ہے اور لوگوں کو زیارت کرانے کے حوالے سے بھی خوش ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More