جہاں والدہ کو دفن کیا وہیں، خود بھی چلے گئے ۔۔ مشہور شخصیات کی زندگی کے ایسے واقعات، جس نے سب کی آنکھیں نم کر دیں

ہماری ویب  |  Jan 28, 2023

اکثر مشہور شخصیات اپنی شخصیت کے ساتھ ساتھ اپنے جذبات اور احساسات کی بنا پر مشہور ہو جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسی ہی مشہور شخصیات سے متعلق بتائیں گے۔

ارشد شریف:

مشہور صحافی ارشد شریف شہید کا شمار پاکستان کے معروف اور تحقیقاتی صحافیوں میں ہوتا ہے، لیکن ارشد شریف کی وجہ شہرت ان کی بے باکی اور سچ گوئی تھی۔

ارشد اپنی والدہ سے بھی بے انتہا محبت کرتے تھے، چاہے گھر کی پریشانی ہو یا پھر والدہ کی صحت، ارشد ہمہ وقت اس حوالے سے چوکنا رہتے تھے۔

ہر لمحہ والدہ کی خدمت اور ان کی صحت کا خیال رکھتے تھے، یہی وجہ تھی کہ والدہ نے آخری وقت تک بیٹے کی شہادت پر بھی رونے کے بجائے ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

ایوب خان:

پاکستان کے سابق صدر اور فیلد مارشل ایوب خان کا شمار ان چند حکمرانوں میں ہوتا تھا جو کہ متنازع تو تھے ہی تاہم عالمی طور پر اثر و رسوخ رکھتے تھے۔

لیکن ایوب خان اپنے دور حکومت میں بھی کافی دلچسپی حاصل کر چکے تھے، جبکہ ان کی فوج کے لیے خدمات کو بھی قابل قدر نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا۔

ایوب خان 1974 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 67 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے، تاہم ان کی قبر ہری پور میں موجود ریحانہ گاؤں میں ہے۔

ان کی قبر سفید رنگ کے ماربل سے بنی ہے، جبکہ ان کی مزار کے دروازے پر ایک تختی بھی آویزاں ہے، جس پر سابق صدر کی ایک تقریری موجود ہے، جس میں قوم کے لیے نصیحتوں بھرا پیغام موجود ہے۔ اس تقریر کو آخری پیغام کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل ایوب خان کو اپنی والدہ کے قدموں دفن کیا گیا تھا، جہاں ان کی والدہ اور دیگر افراد بھی مدفون ہیں۔

پریش راول:

مشہور اداکار پریش راول بھی اپنی والدہ سے بے انتہا محبت کرتے تھے، چاہے خوشی کا لمحہ ہو یا پھر مشکل لمحہ، اداکار اپنی والدہ سے ہمیشہ ہی لگاؤ رکھتے تھے۔

لیکن اس وقت پریش راول نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جب ان کی والدہ آئی سی یو میں تھی، ڈاکٹرز نے بھی جواب دے دیا تھا، اور وہ اس دنیا سے چلی گئی تھیں، تاہم اس کے باوجود وہ بضد تھے کہ والدہ کو آئی سی یو میں ہی رکھیں، شاید کوئی کرشمہ ہو جائے۔

لیکن ڈاکٹرز نے واضح کیا کہ اس طرح انہیں رکھنا، خود انہیں تکلیف دینے کے مترادف ہے، جس کے بعد پریش راول بھی ہار مان گئے۔

عبدالقدیر خان:

مشہور سائنسدان اور فخر پاکستان عبدالقدیر خان نہ صرف پاکستانی قوم کے دلوں میں بستے تھے بلکہ ان کا معمول رہن سہن سب کو حیران کر دیتا تھا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنی بیٹیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے اس ملک کے لیے احسن اقدام کیا اور بدلے میں مجھے صلاح یہ ملا کہ میں اپنی بیٹیوں سے 4، 4 ماہ تک نہیں مل سکتا ہوں۔ ہمارے اوپر سیکیورٹی کا سخت پہرا ہوتا ہے۔

سہیل وڑائچ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے محسن پاکستان کی سادگی بھی جھلک رہی تھی اور ان کا انداز بھی بتا رہا تھا کہ وہ کس حد تک پاکستان سے مخلص تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More