شادی کے بعد شوبز چھوڑنا پڑے گا؟ سارہ خان اور اپنی شادی سے متعلق شوہر فلک شبیر نے بڑا انکشاف کر دیا

ہماری ویب  |  Jan 30, 2023

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں فلک شبیر اور سارہ خان ملک مرزا کے پروگرام میں بطور مہمان مدعو کیے گئے جہاں ان سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں فلک نے انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے جب ہماری بات چیت چل رہی تھی تو سارہ کو سب سے زیادہ ڈر یہ تھا کہ مجھ پر کام کی پابندی نہ لگ جائے۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک طویل جدو جہد سے گزرا ہوں جبکہ سارہ خوش قسمت ہیں کہ وہ شروع سے ہی کامیاب رہی ہیں۔ میں یہ سوچتا ہوں کہ جسے اللہ نے اتنی زیادہ عزت دی ہے اس کے اتنے چاہنے والے ہیں اتنا پیار کرنے والے لوگ ملے ہیں اور پھر شادی کے بعد اسے کہو کہ گھر بیٹھ جاؤ۔

گلوکار فلک شبیر کا کہنا تھا کہ یہ بات تو ایسی ہی ہوئی کہ ایک ڈاکٹر اتنے سال ڈاکٹری پڑھے اور پھر اسے کہا جائے کہ بس گھر بیٹھ جائیں۔

سارہ خان کے شوہر فلک نے بتایا کہ میں نے سارہ خان کے کام کو سپورٹ کیا اور انہیں کہ کہا کہ آپ جو مرضی دل کرنا چاہیں اپنی فیلڈ میں کرسکتی ہیں۔ فلک نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ سارہ اگر پنے کام میں خوش ہیں تو پھر میں بھی خوش ہوں۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی ایک بیٹی عالیانہ ہے جس کی پیدائش 8 اکتوبر کو ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More