پوری دنیا کو ٹک ٹاک پر لگادیا لیکن ۔۔ ٹک ٹاک کے مالک اپنے بچوں کو ٹک ٹاک کیوں استعمال نہیں کرنے دیتے؟

ہماری ویب  |  Mar 24, 2023

ٹک ٹاک آج پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک مقبول ترین ایپ سمجھی جاتی ہے، شارٹ ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ایپ کے مالک شاؤزی چیو ہیں جنہوں نے کروڑوں لوگوں کو اس ایپ کا عادی بنادیا ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کے اپنے بچوں کو ٹک ٹاک استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ٹک ٹاک کے سی ای او شاؤزی چیو کہتے ہیں کہ صارفین سے معلومات حاصل کرنے میں ٹک ٹاک باقی انڈسٹری کی طرح ہی کام کرتی ہے۔ سنگاپور میں پیدا ہونے والے شاؤ نے ابتدائی تعلیم ایک چینی اسکول میں حاصل کی اور ان کو انگریزی اور چینی زبان پر عبور ہے۔

سنگاپور میں لازمی فوجی سروس کے دوران شاؤزی چیو ملک کی فوج میں ایک افسر کے عہدے تک پہنچ گئے تھے۔ اس کے بعد انھوں نے برطانیہ میں یونیورسٹی معاشیات کی ڈگری حاصل کی اور پھر امریکہ میں ہارورڈ بزنس اسکول میں داخلہ لیا جہاں انھوں نے ایم بی اے مکمل کیا۔

پڑھائی کے بعد کچھ عرصہ انھوں نے اس وقت فیس بک میں کام کیا جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ابتدائی دن تھے تاہم بعد میں انہوں نے اپنی ایپ ٹک ٹاک بنائی اور 2016 میں اس ایپ کو لانچ کیا۔

دو بچوں کے باپ شاؤزی چیو نے حال ہی میں اعتراف کیا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک استعمال نہیں کرنے دیتے کیونکہ وہ بہت چھوٹے ہیں تاہم بڑے ہونے کے بعد وہ یہ ایپ استعمال کرینگے یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More