نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 27, 2023

اسلام آباد: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے 16رکنی ٹی 20 اسکواڈ کے ٹام لیتھم کپتان ہوں گے،2021کے بعد ان کی ٹی 20کرکٹ میں واپسی ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی ٹم سودھی، کین ولیم سن، گلین فلپس، مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیون کانوائے، فن ایلن، مچل براس ویل، لوکی فرگوسن بھی آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے۔

کیوی ٹیم پاکستان میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور5ون ڈے کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان میچز لاہور،راولپنڈی اورکراچی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان پہلا ٹیٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More