آئی پی ایل میں نئے دلچسپ قوانین متعارف

ہم نیوز  |  Apr 01, 2023

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں سیزن میں 5 دلچسپ قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔

آئی پی ایل کا آغاز چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ سے ہو گیا تاہم اس ایونٹ میں 5 نئے قوانین بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

متعارف کرایا گیا پہلا قانون یہ ہے کہ “امپیکت پلیئر” کے اصول کے تحت ٹیموں کو اجازت ہو گی کہ وہ کھیل کے دوران لیکن14ویں اوور سے پہلے کسی کھلاڑی کو شامل کر سکتے ہیں جو متبادل پلیئر کے طور پر ہو گا لیکن وہ کپتان کی جگہ نہیں آ سکتا تاہم کپتان ٹاس کے دوران اپنے امپیکٹ پلیئر کا نام امپائر کو بتا دے گا۔

دوسرے قانون کے مطابق اب ٹاس کے بعد بھی ٹیم اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر سکتی ہے جبکہ پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔ پہلے ٹاس سے قبل ہی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر کے شیٹ امپائر کو بھجوائی جاتی تھی۔

تیسرے قانون میں کوئی بھی گیند کرانے سے قبل اگر غیر منصفانہ حرکت ہوئی تو اسے ڈاٹ بال قرار دیا جائے گا اور مخالف ٹیم کو 5 اضافی رنز مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

چوتھے قانون میں وائیڈز اور نوبالز کے لیے بھی ڈی آر ایس لیا جا سکے گا اور کھلاڑیوں کو فیلڈ امپائر کے ذریعے وائیڈ اور نوبال کالز کا جائزہ لینے کی اجازت ہو گی۔

پانچویں قانون میں سلو اوور ریٹ میں 90 منٹ میں ٹیم کو 20 اوورز مکمل کرانے ہوں گے لیکن تاخیر کی صورت میں مزید ایک کھلاڑی کو باؤنڈری لائن کے بجائے 30 گز کے دائرے میں فیلنڈنگ کرنی ہو گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More