انسان کی زندگی اور موت کا کچھ پتہ نہیں ہے، اگلے کیا ہو جائے کسے معلوم، لیکن اکثر جب ان لمحات سے بچ کر نکلتے ہیں تو قدرتی طور پر کچھ ایسا کرتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی جس میں ایک سڑک کا منظر دکھایا گیا ہے، سی سی ٹی وی کی اس ویڈیو میں کچھ ایسا دیکھا گیا ہے، جو سب کو جذباتی کر رہا ہے۔
پہاڑی علاقے میں موجود اس سڑک پر جہاں تیز رفتار گاڑیاں رواں دواں ہوتی ہیں، اسی مقام پر ایک ایسا حادثہ ہوتے ہوتے بچا، جس میں قیمتی انسانی جانیں بھی جا سکتی تھیں۔
ایک ٹرک منظر میں موجود ہے جو کہ الٹے ہاتھ کی طرف مڑ رہا ہے، مگر اس کی غلطی یہ تھی کہ وہ رانگ وے سے آتے ہوئے سیدھے جانے والے ٹریک پر سے کٹ لے رہا تھا۔
جبکہ اسی سیدھے ٹریک پر سے ایک اور ٹرک بھی تیز رفتاری سے گزر رہا تھا، لیکن مڑنے والے ٹرک نے بنا کسی اشارے کے ہی الٹے ہاتھ پر ٹرک موڑا، جس سے سیدھا جانے والا ٹرک بار بار حادثے سے بچا۔
اور جب ٹرک ڈرائیور حادثے سے بچا تو ٹرک روک کر نیچے اترا اور ہاتھ اٹھا کر کچھ کہا اور ساتھ ہی اللہ کے حضور سجدے میں گر گیا۔
سجدہ کرتے اس ڈرائیور کو دیکھ کر صارفین بھی خوب جذباتی ہو گئے تھے، کیونکہ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا کسے کہتے ہیں؟ اس منظر سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔