مقابلہ حسن ہارنے پر خاوند کی ہنگامہ آرائی، ملکہ حسن کا تاج پٹخ کر توڑ دیا، ویڈیو وائرل

ہم نیوز  |  May 30, 2023

براسیلیا: مقابلہ حسن میں اہلیہ کے دوسرے نمبر پہ آنے پر خاوند نے شدید غم و غصے اور ہنگامہ آرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتنے والی ماڈل کا تاج توڑ دیا۔

مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق برازیل میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا۔ اس دوران اسٹیج پر کی جانے والی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

Revolta na final do concurso Miss Brasil Gay 2023. Torcedor arranca coroa da vencedora e joga no chão durante a cerimônia de premiação.

— Bruno Guzzo® (@brunoguzzo) May 28, 2023

برازیل کی خبر رساں ایجنسی گلوبو کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون فائنل میں پہنچنے والی نتھالی بیکر اور ایمانیولی بیلینی میں سے کسی ایک کو تاج پہنانے کے لیے نتیجہ سنتی ہیں لیکن اس سے قبل کہ  مقابلہ جیتنے والی ایمانیولی بیلینی کو تاج پہنائیں دوسرے نمبر پر آںے والی نتھالی بیکر کے خاوند نے اسٹیج پہ آکر ان کے ہاتھ سے تاج کھینچ کر زمین پر پھینک دیا۔

مقابلہ حسن میں میک اپ کے بغیر شرکت کا فیصلہ

اسٹیج پر حملہ کرنے والے شخص نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اپنی اہلیہ کو وہاں سے لے جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تاج اٹھا کر اسٹیج پہ پٹخا جس سے وہ ٹوٹ گیا جب کہ شرکا یہ ساری غیر متوقع ہنگامہ آرائی دیکھ کر دم بخود رہ گئے۔

مؤقر امریکی جریدے نیو یارک پوسٹ کے مطابق مقابلہ حسن کی سکیورٹی نے اسٹیج پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کرنے والے ملزم کو جاتے ہوئے پکڑ لیا۔

خوبصورت گھونگھے نے عالمی مقابلہ حسن جیت لیا

مقابلہ حسن کی کوارڈینیٹر ملونی ہینسیچ کے مطابق ساری ہنگامہ آرائی کا مقصد صرف ایک تھا کہ نتیجہ تسلیم نہیں کرنا ہے جب کہ منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن کے جج بیلینی کو فاتح قرار دینے میں حق بجانب اور درست تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More