ہم نیوز | Jun 02, 2023
پنجاب کے شہری اب صوبے بھر میں کہیں سے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ یہ سہولت شہریوں کی آسانی کیلئے کی گئی ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں اب کہیں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنایا جاسکتا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہےکہ اسی حوالے سے پنجاب کے تمام ڈی پی اوز اور سی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل شہری جس ضلع کا ڈومیسائل رکھتے تھے وہیں سے لائسنس بنوانے کے پابند تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More