سینے کے بجائے دل بیگ میں رکھ کر چلنے والا انسان

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

بغداد: عراقی شہری دیگر انسانوں کی طرح سینے میں دل رکھنے کے بجائے بیگ میں اپنا دل رکھتا ہے۔

مؤقر ویب سائٹ نے معروف ادارے الشرق الاوسط کے توسط سے بتایا ہے کہ 39 سالہ عراقی شہری ربیع اپنا دل بیگ میں رکھ کر گزشتہ 9 سال سے چل رہا ہے اور زندگی گزار رہا ہے۔

اس حوالے سے ربیع کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی دل کے بجائے مصنوعی دل پر زندہ ہے اور جہاں بھی جاتا ہے اپنا دل بیگ میں رکھ کرلے جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ وہ زندگی معمول کے مطابق گزار رہا ہے، دل کا مریض ہونے کی وجہ سے اس کی مجبوری ہے کہ مصنوعی دل بیگ میں رکھ کر چلے۔

ربیع کے مطابق بعض افراد سمجھتے ہوں گے کہ مصنوعی دل کی وجہ سے اسے نہ تو غصہ آتا ہوگا اور نہ ہی خوشی کا احساس ہوتا ہو گا۔

امریکہ نے3500سال پرانا کتبہ عراق کو واپس کر دیا

اردو نیوز کے مطابق عراقی شہری ربیع کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے، وہ پیار کرتا ہے، نفرت کرتا ہے اور غصے کا اظہار بھی کرتا ہے اور اس کی زندگی عام انسان کی طرح گزر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More