وژن 2030، انڈونیشیا نے 200 سے زائد کیبن کریو سعودی عرب بھیج دیا

اردو نیوز  |  Sep 22, 2023

انڈونیشیا کے پائلٹ اور فلائیٹ اٹینڈنٹ پر مشتمل جہاز کا 200 سے زائد عملہ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی ایئرلائنز میں شامل ہو کر اپنی خدمات انجام دے گا۔ اس مقصد کے لیے انڈونیشیا کے جہاز کے عملے کے 224 اراکین سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ 

عرب نیوز کے مطابق افرادی قوّت کی وزیر ایڈا فوزیہ نے جمعرات کو جکارتہ میں سعودی عرب کی قومی ایئرلائنز فلائی اے ڈیل اور فلائی ناس میں ملازمتیں حاصل کرنے والے کیبن کریو سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ عملے کی تعیناتی سے مملکت میں سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

سعودی عرب ایوی ایشن کے شعبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس نے مارچ میں ایک نئی قومی ایئر لائن ’ریاض ایئر‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افرادی قوّت کی وزیر نے شرکا سے کہا کہ ’سعودی عرب کے وژن کی حمایت میں آپ سب کا اہم کردار ہے۔ اس سے انڈونیشیا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔‘

ریاض میں انڈونیشیا کے سفارت خانے کے لیبر اتاشی کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک کے 300 کیبن کریو پہلے ہی سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں۔

افرادی قوت کی وزیر نے کہا کہ انڈونیشیا کے کارکنوں کی مانگ بہت زیادہ ہے کیونکہ ان کی ’بین الاقوامی ہوا بازی کی دنیا میں بہترین شہرت‘ ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے پرچم بردار ’گارڈا انڈونیشیا‘ نے برطانیہ میں قائم کنسلٹنسی سے مسلسل پانچویں بار دنیا کا بہترین کیبن کریو کا ایوارڈ حاصل کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More