ایشین گیمز:جنوبی کوریا کو شکست دینے پر پاکستان والی بال ٹیم کے برازیلین کوچ کیوں رو پڑے؟

اردو نیوز  |  Sep 24, 2023

چین میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں والی بال کے مقابلے میں قطر نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے دی ہے۔

چین کے شہر ہینگزو میں اتوار کو کھیلے گئے والی بال کے اہم میچ میں قطر سے شکست کھانے کے بعد پاکستان ٹیم اب پانچویں پوزیشن کے لیے انڈیا سے مقابلہ کرے گی۔

قطر نے پاکستان کے خلاف مجموعی 99 پوائنٹس سکور کیے جبکہ پاکستان کی ٹیم 86 پوائنٹس سکور کر پائی۔

قطر نے پاکستان کو 24-26، 19-25، 25-23، 18-25 سے شکست دی۔

اس سے قبل ایشین گیمز کے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے دی تھی۔

اسی طرح ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان چین کو بھی صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی جبکہ اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے منگولیا کو بھی صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے زیر کیا۔

جنوبی کوریا کے خلاف جیت پر پاکستان والی بال ٹیم کے کوچ اسانائے رامیرز فیراز اپنے انٹرویو میں جذباتی ہوگئے تھے۔

جنوبی کوریا کے خلاف جیت کے بعد سوشل میڈیا پر اسانائے رامیرز فیراز کی ویڈیو وائرل ہے جس میں خوشی سے آبدیدہ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے اسانائے رامیرز فیراز ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں کی خوب تعریف کرتے نظر آئے۔ 

Congratulations to the Men in Green #Pakistan's volleyball team coach Issanaye Ramires Ferraz could not hold his tears during an interview after a stunning victory against South Korea 3-0 in the ongoing Asian Games 2023.

— With such a remarkable win, Pakistan qualified… pic.twitter.com/58lUzWAIYg

— The Pakistan Telegraph (@TelegraphPak) September 23, 2023

پاکستان والی بال ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ’اس جیت کا کوئی زاویہ نہیں ہے، آپ کو نہیں پتا کہ یہ لڑکے اس کورٹ میں آنے تک کیا کیا برداشت کر کے آتے ہیں۔ یہ بہت مشکل ہے، بہت مشکل ہے، لیکن ہمیں پتا ہے کہ یہ ممکن ہے۔‘

پاکستان نے جنوبی کوریا کو 19-25، 22-25 اور 25-21 سے تین سیٹس میں شکست دی تھی۔

خیال رہے 2018 میں انڈونیشیا میں کھیلے گئے ایشین گیمز میں پاکستان نے والی بال کے مقابلوں میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More