ہرطرف سے پیسہ برستا ہے کیونکہ ۔۔ حریم شاہ نے اپنی بے پناہ کمائی کا راز کیا بتایا؟

ہماری ویب  |  Sep 27, 2023

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے پاس اتنا پیسہ آیا کہ مجھے ایف بی آر کی جانب سے کئی نوٹسز موصول ہوچکے ہیں، میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے۔

معروف ٹک ٹاکر نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری آمدنی کے کئی ذرائع ہیں، میری آمدنی یوں سمجھ لیں کہ معجزاتی ہی ہے، میرے پاس ہر جگہ سے پیسہ آتا ہے، میرے پاس اتنا پیسہ آیا کہ مجھے ایف بی آر کی جانب سے کئی نوٹسز موصول ہوچکے ہیں‘۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں ایسا بہت کچھ کرتی ہوں جو آپ نہیں کرسکتے، لوگ کہتے ہیں کہ مجھے آڈیو لیک سے پیسے ملے، میں نے پیسے بنائے لیکن میں اگر ایسا چاہتی ہیں تو میرے پاس لیک کرنے کو بہت کچھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس طرح اپنی مرضی سے سب حاصل کرلیتی، میں نے ویڈیوز لیک عوام کو دکھانے کیلئے کی، اس میں ہر گز میرا مقصد یا نیت پیسوں کا حصول نہیں تھی۔ میں بہت کچھ کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرے پاس کئی جگہوں سے پیسہ آتا ہے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ کہیں بھی جاؤں میرا سفر، ہوٹلنگ ، گھومنا پھرنا سب فری ہوتا ہے، گفٹس بھی ملتے رہتے ہیں، میں بیرون ملک شوز کیلئے جاؤں تب بھی بہت بڑا معاوضہ دیا جاتا ہے، اسنیک اور لائیکی نے مجھے بہت پیسہ دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More