پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی

اردو نیوز  |  Dec 05, 2023

پاکستان کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

ڈونیڈن میں جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دس رنز سے شکست دی۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسی طرح محنت کرتی رہیں تو ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر جائے گی۔

سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے 137 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 رنز بنا سکی۔

تین میچز کی سیریز میں سے دو میں فتح حاصل کر کے پاکستانی ٹیم پہلی مرتبہ ٹی 20 انٹرنیشنل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان نے سات وکٹوں سے برتری حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں دس رنز سے حریف ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستانی کھلاڑی فاطمہ ثنا نے چار اوور میں 22 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

اتوار کو سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ کے جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے 18.2 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

HISTORY MADE IN DUNEDIN @imfatimasana bowls with fire to help Pakistan claim a remarkable series win over New Zealand! #NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/PRwluRJDqU

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2023

اتوار کو پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ویمنز ٹی20 کرکٹ میں پہلی جیت تھی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More