یہاں ٹیلنٹ کی قدر نہیں اور ۔۔ دلبرداشتہ سرفراز احمد پاکستان چھوڑ کر کونسے ملک منتقل ہوگئے؟

ہماری ویب  |  Jan 20, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد مسلسل نظرانداز کرنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ کر خاندان سمیت بیرون ملک منتقل ہوگئے۔

سرفراز نے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور اُن کی قیادت میں پاکستان نے دو عالمی مقابلوں کی ٹرافیاں بھی اپنے نام کیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی اٹھائی تھی، انڈر 19 میں بھی سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم 2006 میں فاتح بنی تھی۔

سرفراز احمد مستقبل سے مایوس ہونے کے باجود قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

سرفراز احمد نے مستقبل سے مایوس اور دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی اہلیہ ، دونوں بچوں کے ساتھ برطانیہ کے دارالحکومت لندن منتقل ہوگئے ہیں تاہم وہ لیگ اور پاکستان ٹیم کیلئے دستیاب ہونگے۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان ٹیم کےکپتان رہے ہیں تاہم انہیں قیادت سے ہٹانے کے بعد قومی ٹیم میں زیادہ مواقع نہیں ملے اور اب صرف انہیں ٹیسٹ ٹیم میں متبادل وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More