وزارت صحت نے عام انتخابات 2024 کے دوران اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وزارت صحت نے اسلام آباد کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا۔
دنیا کی کوئی طاقت صاف شفاف انتخابات سے نہیں روک سکتی، نگران وزیر داخلہ
وفاقی دارالحکومت کے دیہی ہیلتھ سینٹرز، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور بنیادی صحت کے مراکز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے اندر تمام اسپتالوں کو7 فروری سے 9 فروری تک الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔