پی ٹی آئی اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ریاست اور اداروں کو گرا سکتی ہے ، خرم دستگیر

ہم نیوز  |  Feb 22, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے سیاسی مقاصد کیلئے کسی بھی ادارے کا تقدس پامال کر سکتی ہے۔

ہم نیوزکے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ریاست اور اداروں کو گرا سکتی ہے، انہوں نے بار بار پاکستان کی خود مختاری کو سیاست کیلئے کمپرومائز کیا ہے، یہ وہی جماعت ہے جس نے 2014میں دھرنا دے کر سی پیک میں تاخیر کروائی تھی۔

این اے 46 , این اے 47: انجم عقیل اور طارق فضل چودھری کامیاب قرار

انہوں نے کہا کہ اس جماعت کے ریکارڈ کےحصے میں انتشار اور آگ ہے، یہ ایک بار پھر سیاست کی حدیں عبور کرکے ملک دشمنی کی طرف جا رہے ہیں۔ لیکن ہمیں امید ہے کہ پی ٹی آئی اس بار آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھے گی۔

کچھ لوگوں نے کمشنر راولپنڈی کو ہیرو بنا کر پیش کیا جو آج  صاف مکر گیا ہے، سابق کمشنر کو ہیرو بنانے والوں کو سامنے آکر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد ، عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ہمیشہ اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہیں، لیکن جو ہمیں مینڈیٹ ملا اس کا احترام کیا جائے گا تو بات چیت کا عمل شروع ہو سکے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More