سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ آج ہو گا

ہم نیوز  |  Feb 23, 2024

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کے دیئے جانے کی درخواست کے حوالے سے اجلاس آج ہو گا۔ جس میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دیئے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دھاندلی کا الزام، بلاول بھٹو نے قانون چارہ جوئی کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کا کوٹہ گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کو الاٹ کر دیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ ملنے پر 4.5 کے تناسب سے ایک مخصوص نشست ملے گی۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ نہ ملنے پر سیاسی جماعتوں کو 3 کے تناسب سے مخصوص نشستیں ملیں گی۔

واضح رہے سربراہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے 86 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی جمع کرا دیئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 85، پنجاب کے 105 اور سندھ سے 9 کامیاب آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے ہیں جس کے بعد پارٹی نے مخصوص نشستوں کے لیے فہرست جمع کرا دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More