سعودی عرب، ریاض میں پریس کلب کا قیام

اے پی پی  |  Feb 25, 2024

ریاض۔25فروری (اے پی پی):سعودی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ عضوان الاحمری نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں پریس کلب کے قیام کا جائزہ لیا گیا ہے ،العربیہ کے مطابق سعودی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے پہلے اجلاس میں میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں زیر تعلیم طلبہ کی شمولیت کےلیے ایسوسی ایشن کی ممبر شپ کو بڑھانے اور ریاض میں پریس کلب کے قیام کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں فنانشل سپورٹ فنڈ کو فعال کرنے کے ساتھ انٹرنیشنل پریس فریڈم انڈیکیٹر میں سعودی عرب کی پوزیشن کو درست کرنے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں اراکین کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا جائزہ جبکہ منظور شدہ کمیٹیوں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے انہیں شیڈول کرنے ،گورننس،جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کو فعال کرنے، اس میں مالیاتی وسائل لانے، یونینوں اور میڈیا تنظیموں کے ساتھ رابطے اور شراکت داری کو فعال کرنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس پہلے 100 دن کے لیے منظور شدہ سٹریٹجک پلان کا جائزہ لینے، اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور سالانہ سٹریٹجک پلان کے دیگر حصوں پر بحث جاری رکھنے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More