یوکرین کے 70 فیصد عوام جنگ جاری رکھنے کے خواہاں، سروے

اے پی پی  |  Feb 25, 2024

کیف۔25فروری (اے پی پی):یوکرین میں کیے گئے ایک سروے کے تقریباً 70 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ملک کو روس کے حملوں کو روکنا اور مقبوضہ علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنا چاہیے۔ لیکن صرف 3 فیصد کے خیال میں فتح قریب ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے، کے مطابق کِیف میں قائم تحقیقی ادارے ریٹنگ گروپ نے 9 سے 11 فروری کے درمیان ایک مشترکہ ٹیلی فونک سروے کیا جس میں 1,000 افراد سے سوالات کیے گئے۔

جواب دہندگان کی عمریں 18 سال اور اس سے زیادہ تھیں اور ان کا تعلق یوکرین بھر کے مختلف علاقوں سے تھا۔ ان میں کریمیا، دونباس، اور ایسے علاقوں کے مکین شامل نہیں، جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں تھا۔51 فیصد کا خیال تھا کہ یوکرین ’’مرحلہ وار‘‘ فتح کے قریب جا رہا ہے۔ لیکن صرف 3 فیصد نے کہا کہ جیت ’’قریب آ رہی‘‘ہے۔30 فیصد نے کہا کہ جنگ میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، اور 12 فیصد نے کہا کہ فتح یا تو ’’دور‘‘، یا ’’قدم بہ قدم‘‘ دور ہوتی جا رہی ہے۔

حکومت سے توقعات کے جواب میں 55 فیصد نے کہا کہ وہ کریمیا اور دونباس سمیت 1991 کی سرحدوں کی بحالی چاہتے ہیں۔13 فیصد نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یوکرین کی سرحدیں، حملہ شروع ہونے سے ایک دن پہلے یعنی 23 فروری 2022 کی حالت میں بحال ہو جائیں۔24 فیصد نے کہا کہ وہ لڑائی کا خاتمہ اورامن مذاکرات کا آغاز چاہتے ہیں۔ یہ شرح ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2 گنا ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین پر روس کے حملے کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More