یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 10, 2024

ینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لئے بند رہے گا ۔

پی ایس ایل 9، اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان سلطانز کو شکست دیدی

سٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لئے بند رہے گا کیونکہ اس دن کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے “بینک تعطیل” قرار دی گئی ہے ۔

تمام بینک،ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے تاہم بینکوں،ترقیاتی مالی اداروں،مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لئے (ماسوائے عوام سے لین دین) دفتر میں حاضر ہوں گے۔

بابر اعظم جلد شادی کرنیوالے ہیں ، محمد رضوان

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند پیدا ہوگیا ہے، چاند کی عمر11مارچ کو 28گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More