ہماری ویب | Mar 27, 2024
کہتے ہیں نا کہ خدا کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں. چند برس پہلے بیٹے کے دکھ سے گزرنے والی شوبز کی مشہور جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کو اللہ نے ایک بار پھر اولاد کی خوشی سے نوازا ہے۔
اسد اور زارا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ' ہم اعلان کرتے ہیں کہ الحمداللہ ہم دنیا کی خوبصورت ترین بیٹی کے والدین بن گئے ہیں"
View this post on Instagram A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)
A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)
ساتھ ہی بیٹی کا نام بھی بتا دیا. زارا اور اسد نے اپنی پھول سی بیٹی کا نام نورِ جہاں صدیقی رکھا ہے اور مداحوں سے بچی کے حق میں دعاؤں کی درخواست کی ہے.
واضح رہے کہ اس سے پہلے زارا اور اسد اپنا بیٹا کھو چکے ہیں. پری میچور بے بی ہونے کی وجہ سے بچہ چند دن میں ہی اللہ کو پیارا ہوگیا تھا جس کے بعد زارا اکثر ذہنی تناؤ کا شکار رہنے کا اعتراف بھی کرچکی تھیں.
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More