سمارٹ فون کاروبار کی بڑی کمپنیوں پر ضوابط کا بل منظور

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

ٹوکیو۔27اپریل (اے پی پی):جاپان کی کابینہ نے سمارٹ فون کے کاروبار میں منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانے کے لیے ایک بل کی منظوری دی ہے۔ این ایچ کے، کے مطابق ٹوکیو میں گزشتہ روز منظور کیا جانے والا بل چار شعبوں میں ایسی کمپنیاں نامزد کرے گا جنہیں پر ضوابط کا اطلاق مقصود ہے۔

یہ چار شعبے آپریٹنگ سافٹ ویئر، ایپ اسٹورز، انٹرنیٹ براؤزرز، اور سرچ انجن کے ہیں۔مجوزہ قانون ایسی کاروباری سرگرمیوں کی وضاحت کرے گا جو مسابقت کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں اور جن پر پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے۔نامزد کی جانے والی کمپنیوں کو، حریف اداروں کے ایپ اسٹورز اور ادائیگی خدمات کے استعمال میں رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا جائے گا۔کاروباری شراکت داروں کے ساتھ امتیازی لین دین کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔

کمپنیوں کے لیے ضوابط کی تعمیل کے بارے میں سالانہ رپورٹ پیش کرنا لازم ہو گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کو جاپان میں ان کی فروخت کے 20 فیصد کے برابر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ بڑھا کر 30 فیصد کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More