مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیر کی آواز ہے، چینی میڈ یا

اے پی پی  |  May 08, 2024

بیجنگ۔8مئی (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ کے فرانس کے سرکاری دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں مشرق وسطیٰ کے اہم مسائل پر متفقہ موقف پر اتفاق کیا گیا ہے ۔بد ھ کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق فلسطین اسرائیل تنازعے، ایرانی جوہری پروگرام ، اور بحیرہ احمر کے بحران پر مشترکہ موقف کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق رائے انسانی ضمیر کی آواز اور انصاف کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی برادری کے مطالبات کی عکاسی کرتا ہے، عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے چین اور فرانس کی بڑی طاقتوں کی ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے دورہ فرانس کے دوران کئی تقریبات میں اسرائیل فلسطین تنازعے پر بات کی۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اولین ترجیح ایک جامع جنگ بندی اور جنگ کا جلد از جلد خاتمہ ہے، انسانی ہمدردی کے تحت متاثرین کی امداد کو یقینی بنانا بھی اولین ترجیح ہے، اور اس سے نکلنے کا بنیادی راستہ’’دو ریاستی حل‘‘ کے منصوبے کو نافذ کرنا ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر دونوں فریقوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان مذکورہ بالا تجویز کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ چین اور فرانس کے سربراہان مملکت نے علاقائی صورتحال کے مزید خراب ہونے کے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مشترکہ بیان میں ایران کے جوہری پروگرام پر تنازعے کے سیاسی اور سفارتی حل کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور سویلین جہازوں پر حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More