جاپان ، “بینی۔کوجی” کی وجہ سے 2 افراد ہلاک، 100 افراد ہسپتال داخل

اے پی پی  |  Mar 28, 2024

ٹوکیو۔28مارچ (اے پی پی):جاپان میں اضافی ڈائٹ غذا “بینی۔کوجی” کے استعمال کی وجہ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد ہسپتالوں میں داخل ہو گئے ہیں۔

ٹی آر ٹی کے مطابق جاپان کی وزارت صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بینی ۔کوجی کے استعمال کے بعد 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اموات کی حتمی وجہ کے تعین کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک نے مذکورہ سپلیمنٹ کو اپریل 2021 سے فروری 2024 کے درمیان استعمال کیا تھا۔

کوبا یاشی فارماسوٹیکل کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق بینی۔کوجی میں سرخ چاول کا خمیر شامل ہےاور اس کے استعمال کے بعد 100 سے زائد افراد ہسپتالوں میں داخل کر لئے گئے ہیں۔

مریضوں کی اکثریت کو گردے فیل ہونے کی شکایت ہے۔جاپانی فرم نے مذکورہ دوا کو مارکیٹ سے اٹھانے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More