ملکی وے کہکشاں میں واضح بلیک ہول کی نئی تصویر جاری

ہماری ویب  |  Mar 29, 2024

ماہرینِ فلکیات کی جانب سے ملکی وے کہکشاں کے درمیان میں موجود بلیک ہول کی نئی حیرت انگیز تصویر جاری کر دی گئی۔

سیگیٹیریس اے* نامی یہ جرم پہلی بار پولرائزڈ روشنی میں دیکھا گیا، جسے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

مذکورہ تصویر میں ملکی وے کہکشاں کے مرکز میں موجود بڑے حجم والے بلیک ہول کے متعلق نیا نقطہ نظر پیش کیا گیا ہے۔

تصویر میں بلیک ہول کے گرد ایک مقناطیسی فیلڈ اسٹرکچر دیکھا جا سکتا ہے جو بتاتا ہے کہ اس میں ایک جیٹ (گیس اور توانائی کی اسٹریم) پوشیدہ ہوسکتی ہے۔

یہ تصویر ایونٹ ہورائزن ٹیلی اسکوپ کے سائنس دانوں نے تشکیل دی ہے۔ اس ٹیم نے میسیئر 87 کہکشاں کے مرکز میں موجود ایک بلیک ہول کی پہلی تصویر بنائی تھی۔

ہماری کہکشاں ملکی وے میسیئر 87 سے ہزاروں گنا چھوٹی کہکشاں ہے لیکن یہ نئی تصویر بتاتی ہے کہ دونوں بلیک ہول ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں اور دونوں کے مقناطیسی فیلڈ اسٹرکچر بھی ایک جیسے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام بلیک ہول ایک ہی طرح کام کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More