سعودی عرب ،ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربین الاقوامی پروازوں کی باقاعدہ آمد 18 اپریل سے ہوگی

اے پی پی  |  Mar 29, 2024

ریاض۔29مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربین الاقوامی پروازوں کی باقاعدہ آمد 18 اپریل سے ہوگی۔

اس سلسلے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ردو نیوز کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائی دبئی کی پروازکے ساتھ بین الاقوامی پروازوں کی آمد شروع ہوجائے گی۔ ریڈ سی ایئرپورٹ پر دبئی سے جمعرات اور اتوار کو دو پروازیں آئیں گی۔ اندرون مملکت جدہ اور ریاض سے گزشتہ سال ستمبر 2023 سے پروازیں شروع کی جاچکی کی ہیں۔ دبئی سے آنے والی بین الاقوامی پرواز کے بعد ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

ریڈ سی گروپ آف کمپنیز کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسالانہ 10 لاکھ مسافروں کی آمد ورفت کی توقع ہے۔ ایئرپورٹ پرپہلی پرواز 6 ماہ قبل آئی تھی تاہم اب بین الاقوامی پروازوں کی آمد کے ساتھ تیزی سے یہ ایئرپورٹ فضائی روٹ کے لیے بہترین تصور کیا جائے گا۔

کمپنی کے کمرشل شعبے کے سی ای او مائیکل وائٹ نے کہا کہ ریڈ سی ایئرپورٹ پرترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہمارا نیٹ ورک عالمی سطح پر مقبول ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More