ابا کو ہر دوسرے دن نوکری سے نکال دیا جاتا تھا اور ۔۔ بشریٰ انصاری کا بچپن کتنی غربت میں گزرا؟

ہماری ویب  |  Apr 14, 2024

"ابا ایک مشکل مزاج شخص تھے .وہ کامریڈ تھے اور سچ لکھتے تھے جس کی وجہ سے انھیں آئے دن اخبار کی نوکری سے نکال دیا جاتا تھا. مگر ہم چھوٹے تھے ہمیں گھر کے حالات کا اندازہ نہیں ہوتا تھا"

یہ کہنا ہے بشریٰ انصاری کا جنھوں نے ساجد حسن کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بچپن اور والد سے جڑی کئی باتیں بتائیں.

بشریٰ کا کہنا تھا کہ ان کے والد اکثر کہتے تھے کہ میں تو بڑا غریب آدمی ہوں تو وہ سوچتی تھیں کہ غربت کہاں ہے کیونکہ گھر میں تو کھانا بھی پکتا تھا. اس کی وجہ ان کی والدہ تھیں جنھوں نے کبھی حالات سے شکایت نہیں کی نہ ایسا ماحول پیدا کیا کہ گھر میں بچے افسوس کریں.

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ وہ اسکول ہمیشہ عام بسوں میں آتی جاتی تھیں. آج کل کے بچے سڑک نہیں کراس کر پاتے اور وہ اس عمر میں بھی ان چیزوں سے نہیں گھبراتیں. ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی بہن اسماء تو آج بھی طارق روڈ رکشے سے چلی جاتی ہے کیونکہ ہماری تربیت ہی ایسی ہوئی ہے.

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ایک بار چچا نے ان کی والدہ کو پیسے دیے تب انھیں تھوڑا احساس ہوا. اس کے علاوہ جب انھوں نے اداکاری شروع کی تو وہ وقت تھوڑا مشکل تھا البتہ ایسے حالات نہیں تھے کہ انھیں کسی چھوٹے موٹے تھیٹر سے شروعات کرنی پڑتی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More