ایکسائز سٹاف گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے لیے روز اینڈ جیسمین گارڈن میں موجود ہوگا

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ایکسائز سٹاف (آج ) بدھ کو گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے لیے سہ پہر تین سے شام پانچ بجے تک روز اینڈ جیسمین گارڈن کی پارکنگ میں موجود ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ فیسیلی ٹیشن سنٹر ڈور سٹیپ آئی سی ٹی کی گاڑی بھی وہاں موجود ہوںگی۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق آئی سی ٹی ڈور سٹیپ سروس میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، پاور آف اٹارنی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، فیول پرمٹ (گھریلو/تجارتی)، موٹر وہیکل رجسٹریشن بھی شامل ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More