ترکیہ سے غزّہ کے لئے امدادی سامان کا 9 واں بحری جہاز مصر پہنچ گیا

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

انقرہ ۔19اپریل (اے پی پی):ترکیہ سے غزّہ کے لئے انسانی امدادی سامان سے لدا 9 واں بحری جہاز مصر پہنچ گیا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق امدادی سامان ترکیہ ہلال احمر کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے اور خوراک، بچوں کی اشیا ، بستری تھیلوں اور آٹے جیسی اشیائے ضروریہ پر مشتمل ہے۔

مصر کے کھُلے سمندر میں پہنچنے کے بعد جہاز میں ایندھن کی بھرائی کی جا رہی ہے۔ایندھن لینے کے بعد جہاز اپنا رُخ مصر کی العارش بندرگاہ کی طرف موڑ لے گا،جہاں سے 3 ہزار 774 ٹن انسانی امدادی سامان ٹرالروں پر لاد کر براستہ رفح سرحدی چوکی کے غزّہ کی فلسطینی عوام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ ہلال احمر اوراے ایف اے ڈی کے تعاون سے اس وقت تک 13 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے 39 ہزار 697 ٹن انسانی امدادی سامان غزّہ پہنچایا جا چُکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More