وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کےڈ پٹی انڈر سیکرٹری برینٹ نیمین کی ملاقات

اے پی پی  |  Apr 20, 2024

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب سے انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کےڈ پٹی انڈر سیکرٹری برینٹ نیمین نے آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کے اجلاس کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ نے برینٹ نیمین کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت مثبت اقتصادی اشاریوں کے حوالہ سے بریف کیا۔

انہوں نے بتایاکہ حکومت نے ٹیکسیشن، انرجی سیکٹر اور حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات کے حوالہ سے حکومت ترجیحاتی ایجنڈے کے بارے میں بھی بتایا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ پاکستان ایک بڑا تجارتی شراکتدار ہے اور ترسیلات زر کی وصولیوں میں اہم کردار کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں برائے راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والا ملک بھی ہے۔

وزیر خزانہ نے برینٹ نیمین کو سپیشل انوسٹمنٹ فسیلٹیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کونسل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ کے بعد ان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہر طرح کی ممکنہ معاونت کا یقین دلایا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More