مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اے پی پی  |  Apr 25, 2024

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ۔ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار400 کیوسک اور اخرج 5 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 66 ہزار800 کیوسک اور اخراج 66 ہزار800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 74 ہزار400 کیوسک اور اخرج 74 ہزار400 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار400 کیوسک اور اخراج20 ہزارکیوسک،

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 200کیوسک اور اخراج 9 ہزار700 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1447.05 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.016 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1140.60 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.422 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.30 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.242 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More