وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے اے پی ایم ٹرمینلز کے سی ای او کی پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کے ہمراہ ملاقات

اے پی پی  |  Apr 25, 2024

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ سرحد پار ٹرانزٹ تجارت کو بڑھانے سے کثیر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے اے پی ایم ٹرمینلز کے سی ای او کیتھ سوینڈسن اور پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کے ہمراہ ملاقات میں کیا۔ملاقات میں پاکستان میں اے پی ایم ٹرمینلز کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ زمینی تجارت اور لاجسٹکس میں پاکستان گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔

انہوں نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ سرحد پار ٹرانزٹ تجارت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لاجسٹک اور شپنگ کے شعبوں میں میرسک اور دیگر ڈنمارک کی تنظیموں کی سرمایہ کاری اہمیت کی حامل ہے ۔اس موقع پر کیتھ سوینڈسن نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے حکمت عملی کے لحاظ سے ایک اہم مارکیٹ ہے اور عالمی تجارت میں اس کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ بات چیت کرنا اور اے پی ایم ٹرمینلز کے ملک کے ترقی پذیر انفراسٹرکچر اور بڑھتی ہوئی تجارت میں کردار ادا کرنے کے ممکنہ مواقع کے بارے میں بات کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے عالمی تجارت میں پاکستان کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More