پاکستان ٹیم کے لیے گیری کرسٹن وائٹ اور جیسن گلیسپی ریڈ بال کوچ مقرر

اردو نیوز  |  Apr 30, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کے سابق بولر اظہر محمود کو ٹیم کا اسسٹنٹ بولنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ سفید اور سرخ بال کے لیے الگ الگ بولنگ کوچ بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

اتوار کو لاہور میں اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ (اظہر محمود) بیرون ملک سیٹ ہو چکے تھے مگر پاکستان کی خاطر واپس آئے ہیں اور ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

خواتین کرکٹ ٹیم کے حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ ان کے نزدیک وہ بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی مردوں کی ٹیم ہے، خواتین ٹیم کے لیے بھی جلد کوچ لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن وائٹ اور آسٹریلیا کے جیسی گلیسپی ریڈ بال کے کوچ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اظہر محمود اور دو دوسرے کوچز کا ہمارے پاس آنا ہمارے پوٹینشل پر اعتماد کا اظہار ہے۔

اس موقع پر اظہر محمود نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہم ذمہ داری دیے جانے پر پی سی بی کے شکرگزار ہیں۔ ’ہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ پاکستان کو مزید آگے لے کر جائیں۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ملک میں دو گیندوں کے لیے الگ الگ کوچز لائے جا رہے ہیں اور وہ (اظہر محمود) دونوں فارمیٹس کے لیے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ سے جیتے گئے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیریز کو اچھے مارجن سے جیتنا چاہیے تھا۔ نیوزی لینڈ نے ڈسپلنڈ کرکٹ کھیلی جبکہ ہمارے ہاں اس کا فقدان دکھائی دیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More