ہواوے پاکستان کا ڈیجیٹل ویک ، بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور حل کی نمائش کا انعقاد

اے پی پی  |  Apr 30, 2024

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):ہواوے پاکستان نے ڈیجیٹل ویک کے آغاز میں بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور حل کی نمائش کی ، اس نمائش کا مقصد دنیا بھر میں ٹیکنالوجیز کے شعبے میں دنیا میں ہونے والی تخلیق کو یکجا کر کے پاکستان میں لانا ہے ، یہ ٹیکنالوجیز ماحول دوست ، قابل عمل اور قابل توسیع ٹیکنالوجیز ،مصنوعی ذہانت ، کلائوڈ ، فائیو جی ، 5.5 جی کے ذریعے ڈیجٹیلائزیشن کے لئے فزیکل انفراسٹرکچر کی فراہمی میں معاون ہوں گی۔ گزشتہ روز ہواوے پاکستان کے مرکزی آفس میں پر ڈیجیٹل ویک سے متعلق میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ٹیلیکام، مالی، سرکاری اور تجارتی شعبوں کے اداروں نے شرکت کی۔

شرکاء نے کلاؤڈ کو اپنانے، فائیو جی کی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کی توسیع پر روشنی ڈالی ۔ ڈیجیٹل حل کی نمائش ، طرز زندگی میں بہتری، قابلِ عمل کاروباری سرگرمیوں اور معاشی ترقی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا ۔ ہواوے کا وژن ہے کہ ہر فرد، گھر اور ادارے کو ایک مکمل طور پرمنسلک دنیا کے لیے ڈیجیٹل فریم ورک فراہم کرنا ہے، 170 سے زائد ممالک اور خطوں میں 207,000 سے زیادہ کی عالمی افرادی قوت کے ساتھ ہواوے نے اپنی افرادی قوت کا 55 فیصد تحقیق اور ترقی کے لیے وقف کر دیا ہے۔

ہواوے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیریئرز اور پارٹنرز کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، ایکو سسٹم کو وسعت دینے اور کنیکٹیوٹی کی پوری اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ نیا ہواوے 5.5جی بنیاد کے طور پر انتہائی وسیع بینڈ، امتیازی حیثیت کے طور پر تعین اور فعال کرنے والے کے طور پر خودمختاری کا استعمال کرتا ہے۔ موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی ) بارسلونا 2024 میں متعدد منظرناموں کے لیے 5.5G، F5.5G اور 5.5G نیٹ ، مصنوعات اور حل کی وسیع رینج کا مظاہرہ کرنے کے بعد ہواوے نے یہ تجربہ کیا کہ یہ متنوع پیشکش کیسے آپریٹرز کو ایسی وسیع، موثر اور تعاون پر مبنی نیٹ ورک بنانے میں مدد دیتی ہے جو کل کی دنیا کے لیے راستہ ہموار کرتی ہے۔

ہواوے کے نائب سی ای او گورنمنٹ و پبلک افیئرز یو شاؤننگ نے کہا کہ ہواوے نے گزشتہ 25 سالوں میں دنیا کی معروف کیریئر، انٹرپرائز حل فراہم کرنے والی اور جدید ترین صارفین کی مصنوعات کی تخلیق کار کے طور پر سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت داروں کو خدمات فراہم کیں ۔ پاکستان میں ہمارا مقصد حکومت کی ایک مضبوط آئی سی ٹی ٹیلنٹ ایکو سسٹم بنانے اور ڈیجیٹلائزیشن کی پیشرفت کو تیز کرنے میں مدد کرنا ہے،ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے حل تیار کرتے ہیں جو ان کے لیے نتائج کو بہتر بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی نوعیت کا صارف کا تجربہ، مختلف کاروباری ماڈل اور قابلِ توسیع صنعتی ایپلی کیشنز کلیدی کامیابی کے عوامل ہیں کیونکہ صارفین کے مطالبات مسلسل بڑھتے رہتے ہیں ، کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت کے حل کے لیے استعمال کیے جانے والے واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کیسے اختراعی طاقتیں ترقیاتی اہدافوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکتی ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More