گورنر سندھ کا وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ

اے پی پی  |  May 02, 2024

کراچی۔ 02 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا۔ گورنرہائوس سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق طالب علموں نے بھرپور تالیاں بجا کر گورنر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی کا استقبال کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار سرحدی دہشت گردی کے ساتھ معاشی دہشت گردی کا مقابلہ بھی کررہے ہیں، طالب علموں سے کہتا ہوں مایوس نہیں ہونا، گورنر روزگاراسکیم کے تحت کاروبار کے لئے ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپیہ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کا سنتا آیا ہوں، آج یہاں دیکھنے کا موقع بھی مل رہا ہے، گورنر سندھ نے آئی ٹی مارکی کی صورت میں ایک چھوٹا شہر آباد کردیا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ کام گورنر سندھ کامران ٹیسوری ہی کرسکتے ہیں۔

گورنر سندھ کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی نے طاقتور پاکستان کے تحت راشن تقسیم کا بھی معائنہ کیا۔ گورنر سندھ نے محسن نقوی کو راشن تقسیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی نے مستحقین میں راشن بھی تقسیم کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More