پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا انعقاد ، تین روزہ مشق میں یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل، نیول کنسٹرکشن فورس، سول افیئرز اور میڈیکل ٹیموں نے شرکت کی

اے پی پی  |  May 02, 2024

راولپنڈی۔2مئی (اے پی پی):پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا کراچی میں انعقاد ہوا ۔ تین روزہ مشق میں یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل، نیول کنسٹرکشن فورس، سول افیئرز اور میڈیکل ٹیموں نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران امریکی بحریہ کے کمانڈر سی ٹی ایف۔ 52 نے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

مشق کا مقصد خطے میں محفوظ اور پائیدار سمندری ماحول اور دونوں بحری افواج کے مابین تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مشق انسپائرڈ یونین 2024 دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات کی مظہر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More